اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے ذوالفقار علی بھٹو کا تختہ الٹنے کے دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کے پاکستان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اسلامی اور ایشیائی مماک کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف ملک کی تاریخ کے سیاہ دن سازش کی گئی جو دراصل پاکستان کی پہلی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش تھی۔
پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان اس سازش سے دہائیوں پیچھے چلا گیا اور ایسی آمریت کے سائے تلے کہ 11 سال میں اتنا کچھ بدل گیا اور جناح کے پاکستان کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی گئی، مگر ہم وہ شمع گل نہیں ہونے دیں گے۔
#BlackDay
اسلامی اور ایشیائی ممالک کے عظیم راہنما شہید بھٹو کیخلاف سازش
پہلی منتخب جمہوری حکومت کے خلاف سازش
پاکستان دھائیوں پیچھے اور ایسی آمریت کے سائے تلے کے ۱۱ سال میں اتنا کچھ بدل گیا ۔جناح کے پاکستان کا گلا گھوٹنے کی کوشش کی گئ- مگر ہم وہ شمع گل نہ ہونے دیں گے-— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) July 5, 2020
یاد رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور ملک کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو آج ہی کے روز سن 1977ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا جس کے پیشِ نظر ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔
ٹوئٹر پر قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے آج سابق فوجی جرنیل ضیاء الحق کے خلاف اور ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں ہزاروں پیغامات بھیج رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ذوالفقار علی بھٹوکی یاد میں ٹوئٹر پر بلیک ڈے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا