ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دن، ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دن، ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے بے دخل کرنے کا دن، ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور ملک کے سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو آج ہی کے روز سن 1977ء میں اقتدار سے بے دخل کیا گیا جس کے پیشِ نظر ٹوئٹر پر بلیک ڈے آج ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے چاہنے والے آج سابق فوجی جرنیل ضیاء الحق کے خلاف اور ذوالفقار علی بھٹو کے حق میں ہزاروں پیغامات بھیج رہے ہیں۔

عوام الناس کے مطابق جمہوریت کو پٹڑی پر لانے کیلئے سالہا سال کی محنت درکار ہوتی ہے۔ وقت کے وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو اقتدار سے ہٹا کر ضیاء الحق نے جو آمریت نافذ کی اس کے نقصانات آج تک کم نہ ہوسکے۔

ٹوئٹر پر بلیک ڈے کے ٹاپ ٹرینڈ میں لوگ اپنی مثبت اور منفی آراء کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد پیپلز پارٹی کے سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی ہے۔ 

پیپلز پارٹی کارکنان کے مطابق اگر ذوالفقار علی بھٹو کو حکومت کرنے دی جاتی تو وہ ملک میں جمہوریت کو مستحکم کرسکتے تھے، تاہم ضیاء الحق نے انہیں راستے سے ہٹا کر جو غلطی کی، قوم اس کا خمیازہ آج تک بھگت رہی ہے۔

دوسری جانب فوجی آمر ضیاء الحق کے دور میں اصلاحی کام بھی ہوئے اور عوام کیلئے سہولیات بھی لائی گئیں جن کے پیشِ نظر عوام الناس کی ایک بڑی تعداد ضیاء الحق کے حق میں بھی رائے دیتی نظر آتی ہے۔

Related Posts