تمام علمائے کرام کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہے ہیں،پیر نور الحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری
پاکستانی عوام کا وزیر اعظم عمران خان پر پورا اعتماد ہے،پیر نورالحق قادری

راولپنڈی:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ فرقہ وارانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے تمام علمائے کرام کو ایک پیج پر لانے کی کوشش کررہے ہیں،جو عناصر بھی فسادات پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ان سے بیزاری کا اعلانیہ اظہار کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں۔

وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادریہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا معاشرہ تضادات کا شکار ہے،فرقہ ورانہ ماحول کو دیکھتے ہوئے حکومت کی خواہش ہے کہ تمام علماء کرام کو ایک پیج پر لایا جائے، علماء کرام سے گذارش ہے کہ اپنی خانقاہوں میں بھی اتحاد بین المسلمین کی ضرورت کو اجاگر کریں۔

وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے بہت اچھی سوچ رکھتے ہیں،پاکستان کی پالیسی تمام مسالک اور سب کیلئے ایک جیسی ہیں،سعودی عرب ایران کشیدگی میں پاکستان نے اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔

پیر نور الحق قادری نے کہاکہ ریاست علماء کو اعتماد میں لے کر سخت کارروائی کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ مندر کے حوالے سے کافی بحث ہو چکی،اسلام اقلیتوں کے حقوق کا درس دیتا ہے،یہ اقلیت پذیر پالیسیاں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں 2017 میں مندر کیلئے زمین دی گئی تھی،ابھی تک مندر کیلئے کسی قسم کے فنڈز نہیں دیئے گئے،فیصلہ ہونا باقی ہے کہ فنڈز دینا چاہیے یا نہیں،اسلامی نظریاتی کونسل فیصلہ کرے گی مندر سرکاری فنڈز سے بننا چاہئے یا نہیں،جس مندر کی ابتدا ہی انتشار سے ہوئی ہو اسکا وجود کیسے ممکن ہے۔

Related Posts