عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم
عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، بابر اعظم

ووسٹر:قومی ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں عمران خان کے انداز کو اپنانے کا خواہشمند ہوں، میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لے جانے کا پلان کروں گا۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عمران خان نے ہمیشہ جارحانہ کرکٹ کھیلی، وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے تھے۔بابرا عظم نے کہا کہ جب کھلاڑیوں کو سراہا جاتا ہے تواعتماد ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی جب پر سکون ہوں گے تو اچھا کھیلیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ میں اب اپنا نہیں ٹیم کا سوچتا ہوں، اپنی کارکرگی سے بڑھ کر مجھے ٹیم کو آگے لیکر جانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ کھلاڑیوں کو سراہوں اور انہیں ساتھ لیکر چلوں۔کھلاڑیوں کو اعتماد دوں گا اور ان کے ساتھ بیٹھ کر پلاننگ کروں گا، کھلاڑیوں کو ساتھ لیکر ٹیم کو ٹاپ پر لیجانے کا پلان کروں گا۔ ٹیم انشاء اللہ اچھی پرفارمنس دے گی۔

Related Posts