تحریک انصاف کا 6جولائی کو کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف کا 6جولائی کو کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان
تحریک انصاف کا 6جولائی کو کے الیکٹرک کے خلاف دھرنے کا اعلان

کراچی:پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے پیر کے روز کراچی میں طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور اوور بلنگ کے خلاف کے الیکٹرک دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کردیاہے۔

مرکزی جوائنٹ سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی،اراکین صوبائی اسمبلی جمال صدیقی،علی عزیز جی جی،سعید آفریدی، راجہ اظہر،بلال غفار،ریاض حیدر، فہیم خان، شاہنواز جدون،رابستان خان،سدرہ عمران اور دیگر نے اپنے مشترکہ جاری کردہ بیان میں کہا کہ کے الیکٹرک نے اپنے وعدوں پر عمل درآمد نہیں کیا۔

رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام نے ہمیں منتخب کیا ہے عوام کو مصیبت میں نہیں چھوڑ سکتے،کے الیکٹرک نے ٹیرف بڑھاکر عوام کو مزید اذیت میں ڈال دیا ہے،کے الیکٹرک کراچی کے عوام کے لیے مافیا بن گئی ہے۔

شدید گرمی کے موسم میں کورونا مریضوں کو گھروں میں قرنطینہ کرنا مشکل ہوگیا ہے،کے الیکٹرک کی جانب سے من مانی لوڈشیدڈنگ اور اووربلنگ کا سلسلہ نہ رکنے کی صورت میں سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے اور عوام کو جبری لوڈشیڈنگ کے عذاب سے بچائیں گے۔

کے الیکٹرک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عوام پر ظلم کرنا بند کرے،کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، تحریک انصاف کراچی کے شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔

Related Posts