راولپنڈی: خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا
راولپنڈی: خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، مقتولہ کا بھائی ہی قاتل نکلا

راولپنڈی:تھانہ سول لائنز کے علاقہ میں خاتون کے قتل کی واردات کا ڈراپ سین ہوگیا، مقتولہ کا اپنا ہی بھائی قاتل نکلا، مقدمہ کے اندراج کے بعد چند گھنٹوں میں سفاک قاتل گرفتار،آلہ قتل بھی برآمد۔

ایس پی پوٹھوہار تھانہ سول لائنزپولیس کے علاقہ شیر زمان کالونی میں گزشتہ روز بلقیس بی بی کے قتل کا واقعہ پیش آیا،جس کامقدمہ تھانہ سول لائنز میں درج کیاگیا، ملزم قتل کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھا۔

ایس ایچ او تھانہ سولائنز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید سائنٹیفک طریقہ تفتیش سے مقتولہ کے قاتل شاہد کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،قاتل مقتولہ کا حقیقی بھائی ہے۔

تفتیش کے دوران ملزم نے بیان دیاکہ اُس کی بہن پہلے تین شادیاں کر چکی تھی اور اب چوتھی شادی کرنا چاہتی تھی اس رنج کی بناء پر اُس نے بہن کو قتل کیا، ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیاگیا،ملزم کو پہلے سے درج مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts