زندگی مختصر ہے، لڑائی جھگڑوں اور اُلجھنوں میں نہیں گزارنی چاہئے۔ اداکارہ نیلم منیر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مایوسی اور نا امیدی سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں،نیلم منیر
مایوسی اور نا امیدی سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں،نیلم منیر

لاہور:معروف اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ زندگی بہت مختصر ہے اس لئے اسے لڑائی جھگڑوں اورالجھنوں میں نہیں گزارنا چاہیے، اگر کوئی مجھ سے حسد کرتا ہے تو مجھے اس کا علم نہیں لیکن میں کسی سے حسد نہیں کرتی۔

انہوں نے کہا کہ میں دوسروں کی کامیابیوں پر حسد نہیں کرتی بلکہ خوش ہوتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگوں کو دیکھا ہے جو اپنے رشتہ داروں اور دوستوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں پر ناراض ہو جاتے ہیں اور پھر اس تعلق کو ہی ختم کر لیتے ہیں جسے میں اچھا نہیں سمجھتی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کرنا چاہیے کیونکہ خدا کی ذات کو یہ بہت پسند ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ اپنے مستقبل کیلئے ہمیشہ مثبت سوچ رکھتی ہوں اور خدا کی ذات کی طرف سے بھی اچھا ہی ہوتا ہے۔

نیلم منیر نے کہا کہ میں تمام دوستوں اور پرستاروں سے کہوں گی کہ ہمیشہ مثبت اور اچھا سوچا کریں۔ مایوسی اور نا امیدی کو اپنے دماغ اور دل میں جگہ نہ بنانے دیں کیونکہ اس سے انسان کے حوصلے ٹوٹتے ہیں۔

Related Posts