نوشین امجد عہدے سے برطرف، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشین امجد عہدے سے برطرف، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات
نوشین امجد عہدے سے برطرف، جاوید غنی نئے چیئرمین ایف بی آر تعینات

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی چیئرپرسن نوشین امجد کو عہدے سے برطرف کرکے ان کی جگہ محمد جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے پاکستان کسٹمز کے گریڈ22 کے ممبر کسٹمز پالیسی جاوید غنی کو تین ماہ کیلئے چیئرمین ایف بی آر تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کی جانب سے سرکولیشن سمری کے ذریعے چیئرمین ایف بی آر تعیناتی کی منظوری دی گئی، محمد جاوید غنی ایف بی آر بورڈ کے ممبر کسٹم پالیسی تھے۔ وہ ریگولر چیئرمین ایف بی آر کی تعیناتی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر کے عہدے سے برطرف کرکے سیکرٹری نیشنل ہیری ٹیج اینڈ کلچر ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔جہاں وہ اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے چیئرمین ایف بی آر کیلئے موجودہ ممبر ان لینڈریونیو آپریشن ڈاکٹر اشفاق احمد اور وزارت خزانہ کے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ احمد مجتبٰی میمن کے نام زیر غور ہیں۔

واضح رہے کہ اپریل میں گریڈ 22 کی افسر نوشین جاوید امجد کو شبر زیدی کی جگہ چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کیا گیا تھا۔ ان سے قبل شبر زیدی نے طبی بنیادوں پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔

Related Posts