راولپنڈی: صادق آباد تھانے کی حدود میں لالچی شخص نے ماں باپ کی وفات کے بعد جائیداد پر قبضہ کرنے کے لئے بیوی کے ساتھ مل کر اپنی سگی حاملہ بہن کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،تشدد سے خاتون کی طبیعت بگڑ گئی ،بچہ پیٹ میں ہی دم توڑ گیا۔
مکان نمبر 7/79 گلی نمبر7 محمدی کالونی راولپنڈی کی رہائشی اسماء ستار نے پولیس تھانہ صادق آباد کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ سائلہ شادی شدہ اورایک بچی کی ماں ہے۔سائلہ جس مکان میں رہائش پذیر ہے وہ مرحوم والد عبدالستار کی ملکیتی ہے۔
خاتون کا کہنا ہے کہ اس مکان کی بالائی منزل پر میراسگا بڑا بھائی فرخ ندیم کیانی رہائش پذیر ہے جو ہمیں بیدخل کرکے جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔اس مقصد کی خاطر اس نے سائلہ کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔
سائلہ نے انصاف اور تحفظ کے لئے سی پی او راولپنڈی کو تحریری درخواست دی تو سائلہ کا بھائی مزید بگڑ گیا،سائلہ کے بھائی اور اس کی بیوی نے حملہ کرکے سائلہ کو زدوکوب کیا اور پیٹ پر لاتیں ماریں جس سے سائلہ کے پیٹ میں شدید درد شروع ہوابعدازاں ہسپتال گئی تو بچہ پیٹ میں دم توڑ چکا تھا۔
متاثرہ خاتون کا کہناہے کہ میرے والدین فوت ہوچکے ہیں، میری ایک ہی بیٹی ہے، فرخ ندیم میرا حقیقی بڑا بھائی ہےجس نے انتہائی مکاری سے والد مرحرم کے پیسوں پربھی قبضہ کر رکھا ہے۔
مزید پڑھیں: نشے میں چورشہباز شریف کی بہن کے داماد نے شہری کے گھر پر گولیا ں برسادیں