اسلام آباد :کسٹمز نے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد، گاڑی ضبط کرلی گئی۔
ڈاکٹرشہید عبدالقدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور کے مقام پر پنچگور سے اندرون ملک جانے والے ایک دس ویلر ٹرک کے ذریعے اسمگل کیا جانیوالا سامان برآمد کرلیا گیا۔
سامان کے قیمت 60لاکھ روپے بنتی ہے جبکہ گاڑی سمیت تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتے ہیں، گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ۔
کلکٹر کسٹمز کوئٹہ عرفان جاوید کو غیر ملکی سامان اسمگل کرنے کے حوالے سے خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھی جس پرانہوں نے ایڈیشنل کلکٹر یاسر کلواڑ اور ڈپٹی کلکٹر اکبر جان کو ہداہات جاری کیں۔
سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان نے انچارج انسپکٹر احمد نواز زہری اور اسٹاف کے ساتھ مقامی لیویز کے تعاون سے اندرون ملک جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کی ۔اسی دوران جب ایک دس ویلر ٹرک کو جب روکنے کی کوشش کی گئی تو ڈرائیور نے گاڑی بھگانے کے کوشش کی ۔
ڈرائیو تعاقب پر گاڑی چھوڑ کر اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گاڑی کی تلاشی پر پیمانے پر غیر ملکی سامان جسمیں تیس ہزار کلو گرام آئرن وائر شامل تھا قبضے میں لیا گیا جنکی قیمت بمعہ گاڑی کے تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بنتی ہے۔
مزید پڑھیں : ایف بی آر نے اسمگل شدہ سامان کیخلاف مہم شروع کردی، کسٹم کو کھلی چھوٹ