وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے‘ رانا ثنا اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے‘ رانا ثنا اللہ
وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے‘ رانا ثنا اللہ

لاہور:مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے قومی اتفاق رائے پیدا کیا جائے لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ عمران خان ہیں،اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی بات پیپلزپارٹی کی جانب سے آئی ہے اے پی سی میں اس پر بات کریں گے، وزیر اعظم کو پتہ ہوگا کہ مائنس ون کی بات کہاں سے ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مائنس ون پر اکیلے فیصلہ نہیں کر سکتے اس پر بھی تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے کر بات کریں گے تاہم مسلم لیگ (ن)کو اس پر اعتراض نہیں ہوگا، ہمارا کہنا ہے کہ ملک کے مسائل کا حال وسط مدتی انتخابات اور فریش مینڈیت ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ حکومت نے پی آئی اے کا بیڑا غرق کردیا ہے،پی آئی اے جو پہلے سسکیاں لے رہی تھی حکومت نے اسے دفن کردیا ہے۔

پوائنٹ اسکورننگ کیلئے پائلٹس کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اب تو کوئی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بھی لینے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور آٹا چینی بحران کی ذمہ دار حکومت خود ہے،حکومت اور اس کے زیر سایہ مافیا کی وجہ سے ملک میں بحران پیدا ہوئے۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ چھ ارکان کی وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات کی خبر آئی اور وہ حلقے کے مسائل کیلئے ملے،یہ وہی لوگ ہیں جو سال پہلے بھی گئے، اگر حکومت کی یہی کارکردگی رہی تو جلد 60سے 70لوگ پی ٹی آئی چھوڑ کر دوسری طرف آ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز سے ملاقات کیلئے پنجاب اسمبلی آیا،حمزہ شہباز ظلم و زیادتی کواستقامت کے ساتھ برداشت کررہے ہیں،حمزہ شہباز کا حوصلہ اورپارٹی کے ساتھ وفاداری قابل تقلید ہے،موجودہ حکومت کا انتقامی رویہ ہے اس کی پالیسی صرف اپوزیشن کوانتقام کا نشانہ بنانا ہے،اپوزیشن کے خلاف نیب کے ہتھیار کو استعمال کیا گیا لیکن لوگوں کو مہنگائی اور مافیا کے رحم و کرم پر چھوڑا ہواہے۔

Related Posts