برآمد کنندگان لاک ڈاؤن کے دوران کاوشوں پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔رزاق داؤد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

برآمد کنندگان لاک ڈاؤن کے دوران کاوشوں پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔رزاق داؤد
برآمد کنندگان لاک ڈاؤن کے دوران کاوشوں پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔رزاق داؤد

اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ تجارت و سرمایہ کاری عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عائد لاک ڈاؤن کے دوران اہم کاوشوں پر برآمد کنندگان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے عروج پر مجھے یہ توقع تھی کہ برآمدات کے نتائج اس سے کہیں زیادہ برے ہوسکتے ہیں، تاہم ایسا نہیں ہوا۔

پیغام میں معاونِ خصوصی رزاق داؤد نے کہا کہ ہم نے کامیابی کے ساتھ واپسی کی راہ ہموار کر لی ہے جس پر میں تمام قابلِ احترام برآمد کنندگان کو ان کی کاوشوں پر مبارکباد دیتا ہوں۔

آئندہ پروگرام کی تفصیلات بتاتے ہوئے معاونِ خصوصی برائے تجارت و سرمایہ کاری نے کہا کہ ہم آنے والے دنوں اور ہفتوں میں مکمل بحالی کی طرف جانا اور اپنی برآمدات کو توسیع دینے کی رفتار واپس لانے پر کام کریں گے۔

مستقبل کے حوالے سے معاونِ خصوصی عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ہم برآمدات میں نئی مصنوعات کے ساتھ توسیع لائیں گے اور زمینی اعتبار سے بھی تنوع اور توسیع لائی جائے گی۔

معاونِ خصوصی رزاق داؤد نے کہا کہ برآمدات میں کورونا وائرس کے باعث پسماندگی کے رجحانات ہیں جبکہ کورونا وائرس کے باعث معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری برآمدات میں گزشتہ برس کے مقابلے میں  مالی سال 20-2019ء کے دوران 6 اعشاریہ 83 فیصد کمی آئی جبکہ کورونا وائرس کے باعث مشکلات جاری رہیں۔ 

Related Posts