17سالہ حضرت گل 14دن سے لاپتہ، والدین کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

17سالہ حضرت گل 14دن سے لاپتہ، والدین کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل
17سالہ حضرت گل 14دن سے لاپتہ، والدین کی اعلیٰ حکام سے مدد کی اپیل

اسلام آباد:شہر اقتدار کے علاقے تھانہ سبز منڈی کی حدود سیٹلائٹ ٹاؤن گلی نمبر93 کچی آبادی کے رہائشی محمد ولی خان کا جواں سالہ لڑکالاپتہ، 17 سالہ لڑکا حضرت گل پب جی گیم کھیلنے گیا اور گھر واپس نہ آیا، لڑکے کے والدین تلاش میں در در مارے مارے پھرنے لگے۔

پولیس بھی لڑکے کو ڈھونڈنے میں کوئی کردار ادا نہیں کررہی،سترہ سالہ حضرت گل کے والد محمد ولی خان نے بتایا کہ میرا بیٹا تقریباً چھ گھنٹے گزرنے کے بعد واپس نہیں آیا تو میں سخت پریشان ہو گیا،اپنے عزیز و اقارب رشتہ داروں کے گھروں میں اپنے بیٹے کو تلاش کیا لیکن وہ نہ ملا۔

لڑکے والد کے مطابق بس اڈوں ریلوے اسٹیشن ایئرپورٹ حتیٰ کہ ہر جگہ تلاش کیا لیکن اس کا کچھ پتہ نہیں چل رہا، چودہ دن ہو چکے ہیں میرے لخت جگر کو ہم سے جدا ہوئے ابھی تک کچھ پتہ نہیں چل رہا،میں انتہائی پریشان ہوں،بچے کی والدہ اور بہن بھائیوں کا رو رو کر برا حال ہے۔

میری کسی سے دشمنی نہیں، 24-06-2020کو میں نے تھانہ سبز منڈی میں بچے کی گمشدگی کی درخواست دی تھی لیکن ابھی تک پولیس نے میرے ساتھ میرے بچے کو ڈھونڈنے میں میری کوئی مدد نہیں کی۔

لڑکے کے والد نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ خدا کے لئے میرے بچے کو ڈھونڈا جائے ہم انتہائی دکھ تکلیف اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔

Related Posts