کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز بدھ کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید467.49 پوائنٹس کے اضافے سے34889.41پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ64.02فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
تمام صورتحال کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79ارب15کروڑ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت 41.07فیصد زائد رہا۔
گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس34925پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں 34900کی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس467.49پوائنٹس کے اضافے سے34889.41پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس259.50پوائنٹس کے اضافے سے 15121.75پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس299.13پوائنٹس کے اضافے سے24959.44پوائنٹس ہوگیا۔
آج کے دن 378کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے242کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ114میں کمی اور22میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم65کھرب29ارب70کروڑ72لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب8ارب85کروڑ72لاکھ روپے ہو گیا۔
بدھ کو31کروڑ50لاکھ39ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جومنگل کے مقابلے میں 9کروڑ17لاکھ26ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت75روپے کے اضافے سے 7100روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت61.21روپے کے اضافے سے 877.39روپے ہو گئی۔