وزیر اعظم نے پیٹرول کی قلت اورذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی بنادی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PM forms committee to probe petrol crisis

اسلام آباد :وزیراعظم نے پیٹرول کی قلت اور ذخیرہ اندوزی کی تحقیقات کیلئے معاون خصوصی برائے توانائی شہزاد سید قاسم کی سربراہی میں چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کمیٹی ملک میں تیل کی فراہمی میں بد انتظامی پر 10 جولائی تک تحقیقات مکمل کرے گی،کمیٹی بحران کے دوران اوگرا، وزارت پٹرولیم اور نجی تیل کمپنیوں کے کردار کی تحقیقات کرے گی اور اس بات کا تعین بھی کرے گی کہ بحران سے کس کس کو فائدہ پہنچا۔

کمیٹی آئل کمپنیوں اور پیٹرول پمپوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزی کی بھی تحقیقات کرے گی اور پیٹرولیم شعبے میں مالکان کے گٹھ جوڑ کے امکانات کا بھی جائزہ لے گی۔

کمیٹی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیٹرول کے درآمد اور دستیابی پر پڑنے والے اثر کی بھی رپورٹ پیش کرے گی۔گزشتہ سال کی نسبت رواں سال پیٹرول کی دستیابی کی تفصیلات بھی سامنے لائے گی۔

مزید پڑھیں: جعلی لائسنس اسکینڈل، یورپ میں پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن 6 ماہ کیلئے معطل

علاوہ ازیں یہ کمیٹی دوبارہ اس طرح کے بحران سے بچنے کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کرے گی۔تحقیقاتی کمیٹی میں ڈی جی آئل، سابق جی ایم پی ایس او اور پیٹرولیم انسٹیٹیوٹ آف پاکستان کے سربراہ بھی شامل ہیں۔

Related Posts