کراچی :معروف اینکر وقار ذکاء نے برین ترین کے نام سے نیا شو شروع کردیا، سوشل میڈیا نیٹ ورک پر دکھائے جانے والے پہلے ہی شو نے مقبولیت حاصل کرلی۔
عوام کی جانب سے شو کوبے حد پسند کیا گیا،سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے وقار ذکاء کے شو برین ترین کے حوالے سے کافی تجسس پایا جارہا ہے۔
وقار ذکاء کا کہنا ہے کہ آپ پاکستان سمیت دنیا میں کئی بھی ہیں اگر آپ کا دماغ ٹھیک چلتا ہے تو آپ برین ترین کا حصہ بن سکتے ہیں۔ان کا چیلنج ہے کہ میں اس شو میں ایسے سوال پوچھوں کا جن کے جواب گوگل پر نہیں ملیں گے۔
پاکستان، بھارت، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک میں موجود وقار ذکاء کے مداحوں نے نئے پروگرام کو سراہتے ہوئے اس پروگرام کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
مزید پڑھیں:اللہ ہماری زندگیوں سے کورونا جیسے لوگوں کو بھی ختم کردیگا، بشریٰ انصاری
یہ پروگرام سوشل میڈیا ویب سائٹ یوٹیو ب پر نشر کیا گیاجبکہ اس پروگرام کے دوران لوگوں سے ذہنی آزمائش کے سوالات کئے گئے جبکہ لوگوں نے جواب دینے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا۔
And here it is #Braintareen pic.twitter.com/iPQESc9NNz
— Waqar Zaka (@ZakaWaqar) June 28, 2020