قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، سپہ سالار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، سپہ سالار
قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے، سپہ سالار

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس آر نے اپنی ٹویٹ میں آگاہ کیا کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا ہے، سیکیورٹی گارڈ زنے اپنی جانوں کوقربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے مادر وطن کی حفاظت کیلئے ایک بار پھر اپنے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں سے حاصل امن اور استحکام کو خراب نہیں ہونے دیا جائے گا اور دشمن کو ہمیشہ منہ کی کھانی پڑے گی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ اپنی پرعزم قوم کی حمایت کے ساتھ ہم دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ رینجرز اور پولیس کا فوری ایکشن قابل تحسین ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے مختصر وقت میں دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔

Related Posts