بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی
بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد:وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دشمن نے ایک دفعہ پھر ہماری داخلی سلامتی پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی۔ انہوں نے کہاکہ ہماری مستعد فورسز نے فوری طور پر جس طرح دہشت گردوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مضموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے، پوری قوم، مسلح افواج،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

وزیر خارجہ نے اس بزدلانہ حملے کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کی بلندی ء درجات کیلئے دعا اور لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔

Related Posts