پاکستانی عازمین حج کو رقوم کی واپسی 2 جولائی سے شروع ہوجائے گی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عازمین حج کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی
عازمین حج کیلئے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن میں تبدیلی

اسلام آباد : پاکستانی عازمین حج کو رقوم کی واپسی 2 جولائی جمعرات کے دن سے ہو جائے گی ، حکومت نے حج 2020 کے لئے تمام درخواست گزاروں کے واجبات جمعرات سے واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ رواں سال حج سے متعلق سعودی عرب کی حکومت کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

ترجمان مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے شیڈول بینکوں کے ذریعے رقوم واپس کی جائیں گی اور تمام درخواست دہندگان کو اس سلسلے میں ایس ایم ایس کے ذریعے آگاہ کیا جا رہا ہے۔درخواست گزار نقد رقم وصول کرنے کے لئے ذاتی طور پر آئیں۔

اس کے علاوہ گروپ لیڈر چیک کے ذریعے رقم وصول کرنے کے لئے گروپ ارکان کی تمام اصلی دستا ویزات ساتھ لائیں۔رقوم کی واپسی کے عمل میں کسی مشکل کی صورت میں درخواست گزار ٹیلیفون نمبر 0519208465 پر اکاﺅنٹ آفیسر ریفنڈ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Related Posts