ٹک ٹاک سمیت 53 پروگرامز صارفین کی جاسوسی میں مصروف ہیں۔ماہرین کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTA decides to unblock TikTok

سائبر سیکورٹی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹک ٹاک سمیت 53 پروگرامز ایسے ہیں جو متعدد بار تنبیہہ اور یقین دہانیوں کے باوجود آج بھی صارفین کی جاسوسی میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عالمی میڈیا نے یہ رپورٹ جاری کی ہے کہ صارفین کی نجی اور حساس معلومات پب جی اور ٹک ٹاک سمیت 53 ایپس تیار کرنے والی کمپنیوں کی دست برد سے محفوظ نہیں ہیں بلکہ یہ کمپنیاں ان معلومات تک جب چاہیں رسائی حاصل کرسکتی ہیں۔

کمپیوٹر سیکورٹی ماہرین کے مطابق کلپ بورڈ موبائل فون میں موجود ایک ایسی جگہ ہے جہاں کوئی بھی کاپی یا نوٹ کیا گیا ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے جو آئی فون کیلئے ایپس تیار کرنے والی کمپنیوں کی نظروں میں رہتا ہے۔ عموماً پاس ورڈز، بینک اکاؤنٹس اور کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ ذاتی پیغامات کی بھی جاسوسی کی جاتی ہے۔

سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہم  رواں برس کے تیسرے مہینے (مارچ) کے دوران رپورٹ شائع کرنا چاہتے تھے لیکن آئی فون نے یقین دہانی کرائی کہ صارفین کی خفیہ اور نجی معلومات کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا جس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ہم نے رپورٹ شائع نہیں کی، تاہم اِس معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔

ماہرین کے مطابق آئی فون انتظامیہ بھی صارفین کی نجی معلومات کو خفیہ رکھنے میں ناکام نظر آتی ہے کیونکہ اِس حوالے سے صارفین کو  کوئی خصوصی پیغام بھی جاری نہیں کیا گیا تاکہ صارفین اپنی معلومات کو از خود محفوظ رکھنے کیلئے تمام غیر محفوظ ایپس اور پروگرامز سے چھٹکارہ حاصل کرسکیں۔

Related Posts