پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی مشہور اداکارہ وینا ملک نے سینئر صحافی حامد میر کو کراچی اسٹاک ایکسچینج پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ وینا ملک نے پاکستان اسٹاک مارکیٹ پر ہونے والے حملے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد میر کو فوری گرفتار کیا جائے کیونکہ جس ماما قدیر کو عالمی دنیا کے سامنے اُس نے معصوم کہا، اسی کے دہشت گرد آج کے واقعے میں شریک تھے۔
اداکارہ وینا ملک نے کہا کہ حامد میر نے پاک فوج پر بلوچوں کے اغواء کا الزام لگایا اور آج ماما قدیر جسے اس نے معصوم کہا تھا، اسی کے دہشت گردوں نے کراچی میں دہشت گردی کروائی۔ حامد میر کا پروگرام دہشت گردی کی سہولت کاری کے مترادف تھا۔
حامد میر کو فوری گرفتار کیا جائے جس ماما قدیر کو عالمی دنیا کے سامنے اس نے معصوم کہہ کر پاک فوج پر بلوچوں کے اغوا کا الزام لگایا آج اسی کے دہشتگردوں نے کراچی میں دہشت گرد کروائی @HamidMirPAK کا پروگرام دہشت گردی کی سہولت کاری کے مترادف تھا
— VEENA MALIK (@iVeenaKhan) June 29, 2020