راولپنڈی: پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون کو تباہ کردیا، تباہ کیا جانے والا کواڈ کاپٹر ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں آٹھ سو پچاس میٹر پاکستانی حدود میں آ گیا تھا۔جسے پاک فوج کی جانب سے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تباہ کردیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے ٹویٹ میں بتایا ہے کہ پاک فوج نے رواں سال 9واں بھارتی کواڈ کاپٹر تباہ کیا ہے۔حالیہ تباہ ہونے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ایل اوسی سے 850 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر میں گرایا گیا۔
#PakistanArmy troops shot down an Indian spying #quadcopter in Hot Spring Sector along LOC.
The quadcopter had intruded 850 meters on Pakistan’s side of the #LOC. This is 9th Indian quadcopter shot down by Pakistan Army troops this year. pic.twitter.com/r4DEEspeAr— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 28, 2020