صحافی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صحافی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی کی اہم کردار ہے،شبلی فراز
صحافی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی کی اہم کردار ہے،شبلی فراز

اسلام آباد: پریس کلبز کی مالی معاونت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ صحافی برادری کا ملک کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں اور پریس کلبز کی مالی معاونت وزیراعظم کی دیرینہ خواہش ہے۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ میں خود لکھاری خاندان سے تعلق رکھتا ہوں اس لیے صحافی میرے دل کے زیادہ قریب ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز ،طبی عملہ اور صحافی بھی قوم کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ محدود وسائل کے باوجود صحافیوں کومعاشی تحفظ دینے کیلئے کوشاں ہیں، حکومت آزاد ی صحافت پریقین رکھتی ہے، صحافیوں کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا آئندہ بھی صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے کوششیں کرتے رہیں گے، صحافیوں اور پریس کلبز کی مالی معاونت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ ہے کہ موجودہ صورتحال کے باعث صحافیوں پر کڑا وقت ہے ، مگر تحریک انصاف کی حکومت اس مشکل گھڑی میں صحافیوں کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم عمران خان نے زندگی اور روزگار کو یکساں اہمیت دی۔وفاقی وزیر شفقت محمود

Related Posts