عائزہ خان نے بچپن کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عائزہ خان نے بچپن کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی
عائزہ خان نے بچپن کی خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پرشیئر کردی

کراچی:پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے مداحوں کے لئے انسٹاگرام پر خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

معروف اداکارہ عائزہ خان نجی ٹی وی نے ڈرامہ سیریل’میرے پاس تم ہو‘میں مرکزی کردار اداکیا تھا، عائزہ خان سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر کافی متحرک رہتی ہیں اور روزمرہ کی مصروفیات سے وقتاً فوقتاً مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔

موجودہ صورتحال میں معروف اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اور ٹویٹر پر اپنی بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ دلہن کے سبز رنگ کے جوڑے میں بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/CB6SPN6h4Bk/

انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ٹیچر نے پوچھا بڑی ہوکر کیا بنو گی؟ کسی دوست نے کہا ٹیچر، کسی نے کہا ڈاکٹر میں نے کہا دلہن۔“واضح رہے کہ عائزہ خان معروف اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں، دانش تیمور بھی نجی ٹی وی چینل پر نشر کردہ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جس میں ان کی اہلیہ عائزہ خان بھی موجود ہیں۔

کچھ دنوں قبل ہی عائزہ کا ڈرامہ ’تھوڑا سا حق‘ اختتام پذیر ہوا جس میں انہوں نے اور عمران عباس نے مرکزی کردار نبھایا تھا، اس سے قبل ہمایوں سعید اور عدنان صدیقی کے شہرہ آفاق ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں بھی عائزہ نے نہایت ہی مختلف کردار بڑی خوبصورتی کے ساتھ ادا کیا تھا۔

Related Posts