کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیروں کو ہاتھوں سے جانے نہ دیں، ایس او پیز پر عمل کرنا ہم سب پر لازم ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 11901 ٹیسٹ کئے گئے، 1949 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے، اب تک 426149 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب تک صوبے بھر میں 78267 کیسز ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 38 مریض انتقال کرگئے، اب تک 1243 مریض انتقال کرچکے ہیں، صوبے میں اس وقت تک 1452 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، اس وقت 43444 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہفتے کو 33580 مریض زیر علاج ہیں، زیر علاج مریضوں میں 32127 گھروں میں اور 78 آئسولیشن سینٹرز پر ہیں، 1375 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں، اس وقت 696 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔آج 116 مریض وینٹی لینٹرز پر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہفتہ کو 1139 نئے کیسز آئے ہیں، ضلع شرقی 473، ضلع جنوبی 203، ضلع وسطی 165، ضلع کورنگی 134، ضلع ملیر 89 اور ضلع غربی 75 نئے کیسز سامنے آئے۔
سندھ کے دیگر شہروں کی کورونا صورتحال بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد 99، گھوٹکی 93، خیرپور 68، سکھر 54، شکارپور 46، شہید بینظیرآباد 45، سانگھڑ 32، میرپورخاص 27 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ لاڑکانہ 25، جامشورو 17، نوشہروفیروز 16، دادو 1، بدین 12، کشمور 9، عمرکوٹ 7، سجاول 6، ٹنڈوالہیار اور جیکب آباد میں 3-3، ٹنڈو محمد خان 2، مٹیاری 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔