رانا ثناء اللہ کاکام صرف دن رات جھوٹ بولنا ہے، شہباز گل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، شہباز گل
پنجاب اسمبلی توڑنے سے متعلق تمام خبریں بے بنیاد ہیں، شہباز گل

اسلام آباد:وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی نیند پوری نہیں ہوئی اور انہیں لگ رہا ہے وزیراعظم آفس میں نوازشریف ہیں جو قوم کا پیسہ اندھے دھند لوٹ رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام کہا کہ رانا ثناء اللہ آنکھیں کھول کر دیکھیں وزیراعظم آفس کا عملہ 522 سے کم کر کے 298، گاڑیوں کی تعداد 74 سے 46کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اخراجات میں 40 فیصدکمی کی گئی ہے۔عمران خان ایک ایک پیسے کا حساب لیتے ہیں، آپ کے زمانے میں یہ اخراجات ایک ارب چالیس کروڑ تک گئے۔ وزیراعظم عمران خان نے انہیں کم کر کے 67 کروڑ تک لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ آپ کا کام دن رات جھوٹ بولنا ہے اور اس کے علاوہ آپ نے سیکھا ہی کیا ہے؟ ایمانداری میں آپ اور آپکے آقاؤں کا خان سے کیا مقابلہ، کہاں خان اور کہاں ٹھگوں کا میلہ۔

شہباز گل نے کہا کہ ایک اور بات رانا صاحب آپ کے میاں صاحب اور بلاول کے ابا حضور تو خود لوٹا مال ٹھکانے لگانے جاتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ آپکے میاں صاحب 4 سال میں سرکاری خرچ پر 21 بار لندن گئے اور بلاول کے ابا زرداری صاحب نے 5 سال میں 51 بار دبئی کے دورے کئے، ویسے پانچ سال کا 10 % 50 دورے بنتا ہے۔

Related Posts