جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب
جنوبی ایشیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے،وفاقی وزیر عمر ایوب

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود پاکستان میں پیٹرول نہ صرف برصغیر بلکہ جنوبی ایشیا کے مقابلے سستا ہے۔

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں پیٹرول کی قیمتوں میں 112 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کو دیکھتے ہوئے پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 41 روپے کا اضافہ ہونا تھا تاہم حکومت نے اسے 25 روپے 58 پیسے تک محدود رکھا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 24 روپے 31 پیسے کا مجموعی اضافہ ہونا تھا لیکن حکومت نے موجودہ حالات کو مد نظر رکھتے ہوئے 21 روپے تک اضافہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ حکومت کی مجبوری ہے۔

عمر ایوب نے کہا کہ یکم جنوری کو پیٹرول کی قیمت 116 روپے 60 پیسے اور ڈیزل کی 127 روپے 26 پیسے تھی، ہم نے پیٹرول کو 45 روپے اور ڈیزل کو 47 روپے سستا کیا اور قیمتوں میں حالیہ اضافے کے باوجود بھی پیٹرول کی قیمت جنوری کے مقابلے 17 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 26 روپے فی لیٹر کم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول 100 روپے فی لیٹر جبکہ بھارت میں اس وقت پیٹرول کی قیمت 180 روپے، بنگلہ دیش میں 174 اور چین میں 138 روپے فی لیٹر ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح جنوب مشرقی ایشیا میں دیکھا جائے تو فلپائن میں 153 روپے، تھائی لینڈ 159 روپے اور جاپان میں پیٹرول 196 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ حقائق جن سے ہم نظر نہیں چرا سکتے جس وقت بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی آئی ہم نے عوام تک اس کے ثمرات پہنچائے اور ہم تقریباً 30 روز کے وقفے پر کام کرتے ہیں اور جب اضافہ ہوا تو اسے بھی ایک حد تک کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے 46 فیصد اور 48 فیصد ٹیکسز اور جی ایس ٹی نہیں رکھا بلکہ ایک مناسب سطح پر رکھا جبکہ ان مصنوعات پر نئے ٹیکسز بھی نہیں لگائے۔عمر ایوب نے کہا کہ حکومت اس بات پر یقین رکھتی ہے قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے مطابق اضافہ اور کمی کی جائے جبکہ سابقہ ادوارِ حکومت میں جب پیٹرول کی قیمت کم ہوتی تھی تو اس کا فائدہ حکومت خود اٹھاتی تھی لیکن ہم نے یہ نہیں کیا۔

Related Posts