مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا،وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا،وزیراعظم
مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا،وزیراعظم

مظفرآباد:کنٹرول لائن کے رہائشیوں کیلئے احساس کیش پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 12لاکھ کشمیریوں کوآزادکشمیرمیں صحت کارڈملے گا، ہم نے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں اٹھایا، پوری دنیا کے میڈیا کی توجہ کشمیر پر تھی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق دنیا کو بتاؤں گا، مقبوضہ کشمیر کے حالات تمام دنیا کے سامنے لے کر جاؤں گا، کشمیر کاکازدنیا بھر میں اٹھ رہا تھا کہ ایک صاحب آزادی مارچ لے کر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر ہر ملک کے سربراہ کو آگاہ کرتا ہوں، مشکل حالات میں بھی آزاد کشمیر کا بجٹ بڑھایا ہے کم نہیں کیا، فاٹا، بلوچستان اور گلگت بلتستان کا بجٹ بڑھائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مستحق افراد کی مدد کرنے پر فخر ہے، جوایل اوسی پرمشکل زندگی گزاررہے ہیں ان کی مددکرنے پرفخرہے، انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 38ہزارخاندانوں کواحساس پروگرام سے پیسے ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کردی ہے، مودی نے گجرات میں بھی مسلمانوں پر ظلم کیا،خواتین سے زیادتیاں کی گئیں، بھارت کی 8 لاکھ فوج 80 لاکھ کشمیریوں پر منصوبہ بندی سے ظلم کررہی ہے۔

بھارت اورآر ایس ایس کی انتہاپسندمودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں ظلم کررہی ہے، یہ مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کی طرف جارہے ہیں، آر ایس ایس والے ہٹلر کی نازی پارٹی کو رول ماڈل سمجھتے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مودی کی جماعت آر ایس ایس کی پیداوار ہے، میں نے دنیا کو آر ایس ایس اور ان کے مظالم سے آگاہ کیا، مودی کی سوچ اصل میں بھارت کی تباہی ہے، بھارت کے پڑھے لکھے عوام کو سمجھ ہے کہ مودی ملک کو تباہی کی طرف لیکرجارہاہے۔

Related Posts