کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،شبلی فراز
کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے،شبلی فراز

اسلام آباد: وزیراطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کشمیرسیمینارسے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کامکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتا رہے گا، بھارتی سیکیورٹی فورسزکشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔

سینیٹرشبلی فراز نے کہا کہ 1990سے جاری کشمیرپربھارتی مظالم میں اب تیزی آگئی ہے، بھارتی مظالم کے خلاف کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہیں، بھارت نے 4دہائیوں سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کی انتہا کررکھی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کوماورائیعدالت قتل کیا جارہا ہے، کشمیری عوام کی سفارتی حمایت جاری رکھیں گے، 1990سے کشمیر میں بھارتی مظالم میں بے پناہ اضافہ ہوا، 1990سے اب تک لاکھوں کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کیاگیا۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کورونااورلاک ڈاؤن کی صورتحال کے باوجودکشمیریوں پرظلم جاری ہے، بھارتی سیکیورٹی فورسزانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہی ہیں۔ پاکستان بھارت کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب کرتارہے گا۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کے بعدسے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید ابتر ہوچکی ہے، آرایس ایس کی ہندوتواسوچ خطے کیلئے بڑاخطرہ ہے، بھارت ایل او سی پربلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Related Posts