سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ 24 جولائی کو آن لائن ریلیز ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ 24 جولائی کو آن لائن ریلیز ہوگی
سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ 24 جولائی کو آن لائن ریلیز ہوگی

آنجہانی بھارتی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم دل بے چارہ  سینما کی بجائے  آن لائن پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق انگریزی فلم دی فالٹ اِن اسٹارز (ہمارے ستاروں میں نقص) نامی انگریزی فلم کے ری میک دل بے چارہ کو کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے جاری لاک ڈاؤن کے باعث سینما پر ریلیز نہ کی جاسکی، فلم 24 جولائی کو آن لائن شائقین کیلئے دستیاب ہوگی۔

رواں ماہ 14 جون کو 34 سالہ سشانت سنگھ اپنے گھر میں مردہ پائے گئے جن کے بارے میں پولیس کی ابتدائی تفتیش کا نتیجہ یہ ہے کہ انہوں نے خودکشی کی جس کی وجوہات پر بھارت سمیت مختلف ممالک کی فلم انڈسٹری سمیت دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات آج تک قیاس آرائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سشانت سنگھ راجپوت کے مداحوں سمیت تقریباً 20 لاکھ افراد نے آنجہانی بھارتی فلم ہیرو کی مبینہ خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے اس کی وسیع البنیاد تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ اس حوالے سے مطالبات مہاراشٹر کے تحقیقاتی ادارے سی بی آئی کے سامنے رکھ دئیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ دل بے چارہ کی پروڈکشن فاکس اسٹار انڈیا کی چھتر چھایا تلے عمل میں لائی گئی۔ والٹ ڈزنی کمپنی ایشیاء پیسفک کے صدر اُدے شنکر نے کہا کہ ہم سشانت سنگھ راجپت کی زندگی اور قابلِ تعریف کام کی تعریف کرتے ہوئے دل بے چارہ کو جولائی کے دوران ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کریں گے جو بھارت میں دستیاب ہوگی۔ 

 

Related Posts