عدالت کا پارک لین کیس میں آصف زرداری پر6 جولائی کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت کا پارک لین کیس میں 6 جولائی کو آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ
عدالت کا پارک لین کیس میں 6 جولائی کو آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں 6 جولائی کو سابق صدر آصف علی زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آئندہ سماعت تک سابق صدر آصف زرداری پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے پارک لین ریفرنس کی سماعت 6 جولائی تک ملتوی کردی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے خلاف الزامات فائل نہ ہوسکے جس پر عدالت نے سابق صدر کو ججز بینچ کے سامنے حاضر ہونے کاحکم دیا۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کو ہدایت جاری کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ فردِ جرم عائد کرنے کیلئے مناسب انتظامات مکمل کیے جائیں جبکہ گزشتہ سماعت کے دوران آصف زرداری کے وکیل حاضری سے استثناء کی درخواست دے چکے ہیں۔ 

Related Posts