پاکستان کو ایشیائی سرمایہ کاری بینک سے بھی امداد مل گئی، 50 کروڑ ڈالر وصول

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انٹر بینک میں ڈالر156.70روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں157.40روپے کا ہوگیا
انٹر بینک میں ڈالر156.70روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں157.40روپے کا ہوگیا

کراچی: عالمی بینک کے بعد پاکستان کو ایشیائی سرمایہ کاری بینک (اے آئی آئی بی) سے بھی امداد مل گئی، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے تصدیق کی کہ ہمیں 50 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ خطیر رقم ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک نے ملک کے مالی  ذخائر میں اضافے کیلئے فراہم کی ہے جبکہ مجموعی طور پر حکومت عالمی اداروں سے رواں ہفتے کے دوران کم و بیش 1 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی امداد وصول کرچکی ہے۔

اس حوالے سے وزارتِ خزانہ پہلے ہی عالمی مالیاتی اداروں کا شکریہ ادا کرچکی ہے۔ وزارتِ خزانہ نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی سنگین عالمی وباء کے دوران یہ امداد معیشت کی بحالی میں کام آئے گی جبکہ وائرس کی روک تھام کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤن کے باعث معیشت مشکلات کا شکار ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملک کے لیکوئڈ زرِ مبادلہ ذخائر 19 جون تک 16 ارب 73 لاکھ ڈالر کے لگ بھگ تھے جس میں موجودہ غیر ملکی امداد کے بعد اضافہ ہوگیا ہے۔ رواں ہفتے کے دوران پاکستان نے تازہ قرضوں کی مد میں 1 ارب ڈالر بھی حاصل کیے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کو عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے مجموعی طور پر 1 ارب ڈالر کی رقم وصول ہوئی جبکہ دونوں جانب سے فی ادارہ 50 کروڑ ڈالر وصول ہوئے۔

پاکستان کو تازہ ترین قرض کی صورت میں 2 بین الاقوامی مالیاتی اداروں سے گزشتہ روز  کورونا وائرس کی روک تھام کے پیشِ نظر مجموعی طور پر 1 ارب ڈلر وصول ہوئے۔

مزید پڑھیں:  عالمی بینک اور اے ڈی بی سے 1 ارب ڈالر کی رقم وصول 

Related Posts