وزیرِ اعظم کا خرم شیر زمان سے ٹیلیفونک رابطہ، قرنطینہ کے دوران خیریت دریافت

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا خرم شیر زمان سے ٹیلیفونک رابطہ، قرنطینہ کے دوران خیریت دریافت
وزیرِ اعظم کا خرم شیر زمان سے ٹیلیفونک رابطہ، قرنطینہ کے دوران خیریت دریافت

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے پاکستان تحریکِ انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان سے ٹیلیفونک رابطے کے دوران  کورونا وائرس کا شکار رکنِ سندھ اسمبلی سے خیریت دریافت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق رکنِ سندھ اسمبلی و صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن خرم شیر زمان کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں ہیں جس کے دوران وزیرِ اعظم نے ان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

ٹیلیفونک رابطے کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان نے رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان سے ان کی طبیعت دریافت کی اور اُن کی صحتیابی کیلئے دُعا بھی کی۔

رابطے پر پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں آگاہ کیا کہ طبیعت بہتر ہے جس پر اللہ کے حضور شکر گزار ہوں۔

طبیعت کی بہتری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ میں نے اینٹی باڈیز ٹیسٹ کرایا ہے جس سے پتہ چلا ہے کہ میری قوتِ مدافعت پہلے سے بہتر ہے۔ مکمل صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ کام شروع کروں گا۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا کہ مکمل صحتیابی کے بعد اسی عزم و ہمت کے ساتھ عوام کی خدمت کیلئے میدان میں اتریں گے۔ 

Related Posts