بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں تاجروں کا کسٹمز ٹیم پر مبینہ حملہ، ادارے کے اہلکار زخمی ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں تاجروں کا کسٹمز ٹیم پر مبینہ حملہ، ادارے کے اہلکار زخمی ہو گئے
بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں تاجروں کا کسٹمز ٹیم پر مبینہ حملہ، ادارے کے اہلکار زخمی ہو گئے

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں تاجروں نے مبینہ طور پر کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کسٹمز ادارے کے اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ افسوسناک واقعہ راولپنڈی کے علاقے بحریہ ٹاؤن فیز 7 میں پیش آیا جہاں پاکستان کسٹمز کی ٹیم نے فیز سیون کے علاقے ولایت پلازہ پر چھاپہ مارا جو پلازہ کی بیسمنٹ میں کپڑے کی مارکیٹ میں مارا گیا۔

کسٹمز حکام کو انٹیلی جنس اطلاعات ملی تھیں کہ ولایت پلازہ کی کپڑا مارکیٹ میں اسمگل شدہ کپڑا فروخت کیا جارہا ہے جس کے پیشِ نظر چھاپہ مارا گیا، تاہم ایک بااثر شخصیت کے ایماء پر تاجروں کے گروہ نے کسٹمز کی ٹیم پر مبینہ حملہ کیا۔

تاجروں کے حملے میں کچھ کسٹم اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ تاجروں نے پاکستان کسٹمز کی چھاپہ مار ٹیم کو مبینہ طور پر یرغمال بنائے رکھا۔ واقعے کی اطلاع راولپنڈی کے روات تھانے کو دی گئی اور پولیس تقریباً 2 گھنٹے بعد موقعۂ واردات پر پہنچی۔

تھانہ روات کی پولیس نے کسٹمز اہلکاروں کو تاجروں سے آزاد کرایا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ موقعے کے شواہد اور کسٹمز اہلکاروں کے بیانات کے مطابق قانونی  کارروائی کی جائے گی۔

کپڑا مارکیٹ کے تاجروں نے اسمگل شدہ سامان کسٹمز ٹیم کو ساتھ لے کر جانے نہیں دیا۔واقعے کا مقدمہ بھی درج نہ ہوسکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد ہی مقدمے کا اندراج ممکن ہوسکے گا۔ 

Related Posts