عدالت نے پی ٹی وی بورڈ کو ایم ڈی کی تعیناتی پر اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عدالت نے پی ٹی وی بورڈ کو ایم ڈی کی تعیناتی پر اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا
عدالت نے پی ٹی وی بورڈ کو ایم ڈی کی تعیناتی پر اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

اسلام آباد: عدالت نے پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) بورڈ کو ایم ڈی اور چیئرمین کی تعیناتی پر اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت تک کسی بھی ملازم کو پی ٹی وی سے برطرف یا ریٹائر کرنے پر حکمِ امتناعی کو برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا جبکہ پی ٹی وی بورڈ کے قانونی یا غیر قانونی ہونے پر حکام سے جواب طلب کر لیا گیا۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران پی ٹی وی بورڈ کے سینئر وکیل حاضر نہ ہوسکے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک کوئی وکیل کراچی یا لاہور سے نہیں آسکتا تو ویڈیو لنک کی سہولت موجود ہے۔

معاون وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ بورڈ کے سینئر وکیل باجوہ لاہور سے نہیں آسکے جس پر ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ معاملہ سنجیدہ ہے جس کی کسی کو کوئی پرواہ نہیں جبکہ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے 4 پرائیویٹ ممبران کی تقرری بھی عدالتِ عالیہ میں چیلنج کردی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے دوران عدالتِ عالیہ نے وزیرِ اعظم کے پرنسپل سیکریٹری، کابینہ ڈویژن اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔ وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی وی ارشد خان اور ایم ڈی عامر منظور کی تعیناتی میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل  سی بی اے یونین پی ٹی وی کے چیئرمین پرویز بھٹی نے  بورڈ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، درخواست 25 جون کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی۔

درخواست گزار نے 3 روز قبل عدالت سے گزارش کی کہ پی ٹی وی بورڈ میں نا اہل افراد تعینات ہیں،  ملکی خزانے پر بوجھ بننے والی انتظامیہ نے گزشتہ ڈیڑھ سال میں کچھ نہیں کمایا، انتظامیہ کے پاس کوئی بزنس پلان نہیں۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی وی نے مہنگے وکلاء کیلئے خزانے کا منہ کھول دیا

Related Posts