کورونا اور لاک ڈاؤن کے ثمرات، شادیوں میں سادگی کی روایت عام ہونے لگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا اور لاک ڈاؤن کے ثمرات، شادیوں میں سادگی کی روایت عام ہونے لگی
کورونا اور لاک ڈاؤن کے ثمرات، شادیوں میں سادگی کی روایت عام ہونے لگی

راولپنڈی:لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس وبا کے دوران ان شادی سادگی سے کرنے کی روایت عام ہونے لگی، کم خرچ میں بغیرنمودو نمائش کے لڑکے اور لڑکی والے تیس سے چالیس قریبی رشتہ داروں کو بلا کر شادی کی تقریبات کا اہتمام کرنے لگے۔

راولپنڈی میں لاک ڈاؤن اور کورونا وائرس وبا کے دوران کم و بیش ایک سے ڈیڑھ ہزار سے زائد جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں مہندی،نکاح، بارات، رخصتی، ولیمے کی تقریبات بھی گھروں میں منعقد کی جا رہی ہیں، حکومت کے ایکشن کے ڈر کی وجہ سے کوئی شادی ہال یا مارکی بک نہیں کرائی جاتی۔

گھر سجانے سے لے کر آتش بازی،بینڈ باجے اور دولہے کی گاڑی سے جانے سمیت دیگر تمام روایات کو ترک کردیا گیا ہے، راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ تحصیل انتظامیہ اور یونین کونسلز سے حاصل کردہ اعدادوشمار کے مطابق لاک ڈاؤن کورونا وائرس وبا کے دوران ڈیڑھ ہزار سے زائد نکاح رجسٹر ہوئے ہیں۔

رشتہ ازدواج میں بندھنے والے جوڑے اور ان کے گھر والوں نے کورونا وائرس وبا اور لاک ڈاؤن کو دیکھتے ہوئے اور کسی بھی قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے سادگی سے شادیوں کی تقریبات کا انعقاد کیا ہے۔

کورونا وائرس وبا کے دوران بہن کی رخصتی کرنے والے شہری نے بتایا کہ اس کی بہن کی شادی اپریل کے فرسٹ ویک میں ہونا طے پائی تھی جس کے لیے دو مہینے پہلے ہی شادی ہال کی بکنگ کا بندوبست کیا گیا تھا جبکہ رخصتی کے موقع پر پر 400 افراد کے کھانے کا بندوست کرنا تھا کورونا وائرس وبا لاک ڈاؤن شروع ہوتے ہی تمام پروگرام تبدیل کرنا پڑا۔

اس نے اپنی بہن کو سادگی سے بمطابق طریقہ شریعت گھر سے رخصت کیا، لڑکے کی طرف سے 25 جبکہ لڑکی کی طرف سے 30 افراد نے تقریب میں شرکت کی،جبکہ تین لاکھ روپے کی بچت ہوئی،جس میں ڈیڑھ لاکھ شادی ہال کے بھی شامل تھے۔

لاک ڈاؤن کورونا وائرس وبا کے دوران رشتہ ازدواج میں بندھنے والے محمد محمد عدیل کا کہنا تھا کہ اس نے اپنا گھر آباد کرلیا ہے اور کورونا وائرس کی وجہ سے سے اس کی شادی پر صرف پچاس ہزار روپے خرچہ آیا ہے، جب کہ شادی کی تقریب میں صرف بہن بھائی اور دیگر رشتے داروں سمیت چند پڑوسیوں نے شرکت کی،جبکہ کوئی شادی ہال بک نہیں کرایا گیا تھا۔

Related Posts