کورونا وائرس نے کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو معاشی مشکلات میں مبتلا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس نے کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو معاشی مشکلات میں مبتلا کردیا
کورونا وائرس نے کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکاروں کو معاشی مشکلات میں مبتلا کردیا

کورونا وائرس کے باعث جاری لاک ڈاؤن کے دوران کراچی تھیٹر سے وابستہ فنکار معاشی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں، کامیڈین سلیم آفریدی اور شکیل شاہ نے چیئرمین بلدیہ وسطی سے ملاقات کے دوران معاشی مسائل بیان کردئیے۔

تفصیلات کے مطابق کامیڈین سلیم آفریدی اور شکیل شاہ نے گزشتہ روز چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے ملاقات کی  جس کے دوران حکومت سے ایس او پیز کے تحت کام کرنے کی اجازت دلانے میں تعاون کی اپیل کی گئی۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے دونوں فنکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث مختلف انڈسٹریز سمیت تھیٹر سے منسلک فنکار بھی معاشی مسائل کا شکار ہیں۔

اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم آفریدی اور شکیل شاہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایس او پیز کے تحت تھیٹر چلانے کی اجازت دی جائے۔ فنکار برادری کیلئے موجودہ صورتحال میں ریلیف ضروری ہے۔

بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے کہا کہ فنکار ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں۔ عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے فنکاروں کو بھوک سے بچایا جائے۔ حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کی طرز پر کام کی اجازت دے۔

دونوں فنکاروں نے حمایت پر ریحان ہاشمی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام الناس کو غمزدہ ہوتے ہوئے بھی ہنساتے ہیں، مگر آج ہمارے خاندان بھی مشکل دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ حکومت کوئی مثبت حل نکالے۔ 

Related Posts