ڈی جی کے چہیتے افسر عامر خان غیر قانونی تعمیرات کے عوض نذرانے وصول کرنے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی
سپریم کورٹ کے احکامات رد،گریڈ 19کے عبدالوقار میمن کی خلاف قانون اعلیٰ عہدے پر ترقی

کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کو نہ عدالتوں کا ڈر نہ خداکا خوف ہے، آزادانہ بھاری نذرانے وصول کر کے غیر قانونی عمارتیں تعمیر کرنے کی زبانی اجازت دی جانے لگی، شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد میں بھی ایسا ہی کارنامہ سر انجام دیاجا رہا ہے، ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے اپنے چہیتے ڈپٹی ڈائریکٹر عامر خان کو نوازنے کے لئے صدر ٹاؤن 1 کا بھی اضافی چارج دے رکھا ہے،نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے پوش ایئریاز میں آفیسر عامر خان اور ندیم انور کی سرپرستی میں 2 سے 5 منزلہ درجنوں غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

دوسری جانب نارتھ ناظم آباد ٹاؤن میں واقع بلاک نمبر H میں پلاٹ نمبر K-275 رہائشی پلاٹ پر بغیر نقشے کے 5 منزلہ فلیٹ/یونٹس غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں، جبکہ بلاک 5-B کے پلاٹ نمبر 1/5 رہائشی پلاٹ پر کمرشل 2 منزلہ فلیٹ کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں۔

اسی طرح بلاک نمبر 5C/3 کے پلاٹ نمبر L-151 پر بھی 2 منزلہ عمارت کی غیر قانونی تعمیرات جاری ہیں جب کہ بلاک نمبر 5A کے پلاٹ نمبر 9/25 اور 11/31 پر بھی نقشے کے برعکس خلاف ضابطہ تعمیرات ڈائریکٹر ندیم انور اور ڈی جی ایس بی سی اے کے لاڈلے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدل عامر خان کی آشیر باد سے غیر قانونی تعمیرات عروج پر ہیں۔

نارتھ ناظم آباد ٹاؤن ندیم انور اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدل عامر خان غیر قانونی تعمیرات کے سرپرست بن گئے ہیں،رہائشی پلاٹ کی نوعیت تبدیل کرواکر بغیر کمرشل فلیٹ/ پورشن غیر قانونی طریقے سے تعمیر کروا کر بلڈر مافیا سے لاکھوں روپے رشوت وصول کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ بالا دونوں بدعنوان آفیسرز عبدل عامر خان،ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نسیم الغنی سہتو کے چہیتے بتائے جاتے ہیں۔

بد عنوانی کے گڑھ ایس بی سی اے غیر قانونی تعمیرات کی سر پرستی کرکے شہر کو کنکریٹ کے جنگل میں تبدیل کر چکا ہے۔ جس سے شہریوں کی جان و مال، بجلی، پانی، سیوریج، اور گیس کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Related Posts