وزیراعظم کی جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کی جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت
وزیراعظم کی جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا ایس او پیز کا خیال نہ رکھنے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہئے، وزیر اعظم کی معاون خصوصی عثمان ڈار سے ملاقات ہوئی، اس دوران وزیر اعظم کوٹائیگر فورس کے موثر استعمال کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹائیگر فورس کے موثر استعمال پر اطمینان کا اظہارکیا اور ٹائیگر فورس کی ایپلیکشن کا اجرا کرنے کی منظوری دے دی، وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ آئندہ ہفتے ملک گیر سطح پر ایپ لانچ کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے جیو ٹیگنگ پر مشتمل موبائل ایپلیکیشن ملک بھر میں لانچ کرنے کی ہدایت دی اور کہا کہ نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں جن میں ملک و قوم کی خدمت کا جذبہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آگے بڑھنے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان رضا کاروں کو بہترین سہولت اور آسانیاں فراہم کی جائیں،نوجوانوں کی ہر سطح پر مدد کی جائے، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں انہیں قومی خدمت کا بھرپور موقع دیا جائے، دوسری جانب وزیر اعظم نے کہا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی اور موقع پر کارروائی ضروری ہے۔

Related Posts