وزیراعلیٰ سندھ نے تمام شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت کردی
وزیراعلیٰ سندھ نے تمام شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت کردی

کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے دیگر شہروں کے ندی نالوں کی فوری صفائی کی ہدایت کردی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے واضح ہدایات جاری کردی ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت مون سون سے متعلق ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات ناصر شاہ، کمشنر اور بلدیاتی نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ کراچی کے بڑے نالوں کی فوری صفائی کرنی ہے، موسمی تبدیلی کے باعث زیادہ بارشوں کا امکان ہے، تمام نالوں کی صفائی کا کام فوری کیا جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ واٹر بورڈ نکاسی آب کیلئے انڈر گراؤنڈ سسٹم کو ٹھیک کرے، انہوں نے کہاکہ سکشن مشینز، جنریٹرز اور موٹرز کی سروس صفائی فوری کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اپنے تمام بڑے نالوں کی صفائی فوری کرے، ڈی ایم سیز متعلقہ علاقوں کے نالوں کی صفائی کرے صفائی کے حوالے سے سندھ حکومت فنڈز فراہم کرے گی جو کچرا نالوں سے نکلے گا اس کو دوسرے دن اٹھا کر ٹھکانے لگایا جائے گا۔

Related Posts