پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بے وقوف بنا کر بر سر اقتدار آئی، ناصر حسین شاہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PTI's defeat in by-elections is a public referendum, Nasir Hussain Shah

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات، ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ، جنگلات و جنگلی حیات، مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ آصف علی زرداری کے بیان سے ان کی صحت سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئی ہیں انہوں نے کہا کہ بہت عرصہ سے آصف علی زرداری کی صحت کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں وہ سب بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کے موقع پر ان کی تصاویر سے ہمیشہ کے لئے دم توڑ گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کی پارٹی ہے اور اس کی جڑیں تمام صوبوں میں نچلی سطح تک موجود ہیں، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو بے وقوف بنا کر بر سر اقتدار آئی ہے اور ان کے عوام سے کئے گئے تمام وعدے جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فواد چودہدری کے بیان کے بعد سب کچھ سامنے آگیا ہے اور ان کے بیان سے پی ٹی آئی کا مکمل ناکام ہونا واضح ہو چکا ہے۔ سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سب نے پی ٹی آئی کی کارکردگی کو دیکھ لیا کہ انہوں نے عوام کے لئے کیا سہولیات بہم پہنچائیں۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی صوبہ پنجاب میں اپنی ناکامی کا بوجھ عثمان بوزدار پر ڈال رہے ہیں۔ پنجاب میں درجنوں افسر بدل دئے لیکن کوئی بھی بہتری نہیں آئی ہے۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کھوکھلے دعوے کئے تھے وہ سب فریب اور جھوٹ کا پلندہ ثابت ہوئے ان کی معاشی ٹیم کی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے۔ اب معاشی ٹیم بھی ان کی نہیں ہے بلکہ وہ بھی باہر سے آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہر چیز پر مکمل طور پر یو ٹرن لیا۔ اگر کوئی قدم درست سمت میں اٹھایا ہوتا تو بہتری آنی شروع ہو جاتی لیکن ان کے اقدامات یہ ثابت کرتے ہیں کہ یہ ہر چیز میں ناکام ہو چکے ہیں اور اپنے تمام کئے گئے وعدوں پر یو ٹرن لے چکے ہیں اس کے باوجود یہ مکمل طور پر ناکام ہیں اور اب ان سے کوئی بھی بہتری کی امید نہیں ہے۔

پاکستانی عوام دل برداشتہ ہے اور غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، عوام سے انہوں نے جھوٹے وعدے کئے تھے وہ سب فریب ثابت ہوئے۔ پاکستانی عوام جو سمجھتی تھی کہ تحریک انصاف بر سر اقتدار آکر دودھ اور شہد کی نہریں بہادے گی اب انہیں اندازہ ہو رہا ہے کہ ہم نے غلط نعروں اور دلاسے میں آکر تحریک انصاف کو ووٹ دیا۔

انہوں نے کہا کہ عوام آج کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ اب بھی وقت ہے کہ تحریک انصاف یو ٹرن لینا چھوڑ دے اور فوراًعوام کے مسائل حل کرنے کے لئے مثبت اقدامات کرے۔

Related Posts