قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر اور سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے ٹیم کے کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق باؤلنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا ہوگا کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آجائے تو اس میں خوف یا عیب والی کوئی بات نہیں۔ یہ بھی ایک وائرس ہے جو ہمارے جسم میں خاموشی کے ساتھ موجود رہ سکتا ہے۔
سابق کھلاڑی اظہر محمود نے کہا کہ ہمارے جسم میں خاموشی کے ساتھ موجود رہنے والا کورونا وائرس کسی بھی وقت علامات ظاہر کرسکتا ہے۔ زیادہ تر وقت کے دوران ایک صحت مند انسان بھی اس وائرس سے اسی طرح صحتیاب ہوسکتا ہے جیسا کہ دوسرے کسی وائرس سے ہوسکتا ہے ۔
اظہر محمود نے کہا کہ وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار تیز ہونے کے باعث اس کے پھیلاؤ کی شرح کم کرنے کیلئے قرنطینہ کی ضرورت پیش آتی ہے تاکہ ہماری وجہ سے یہ وائرس کسی اور کو نہ لگ جائے۔
We need 2remembr there’s no taboo in being tested #COVID19 positive. It’s a virus that can b silently present in u or can show symptoms. Majority of the time a fit & healthy person will recover like they do 4rm other virus’s. Its just a lot more contagious that’s y the quarantine
— Azhar Mahmood (@AzharMahmood11) June 24, 2020