پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور پنجاب کے سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین علم کے نور سے 3 نسلوں کو منور کرچکے، ان کا انتقال بڑا سانحہ ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں علیم خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر دکھ اور افسوس ہے۔ 3 نسلوں تک عوام کو علم کے نور سے منور کرنے والی علم دوست شخصیت کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے جبکہ ان کی خدمات بھلائی نہیں جاسکتیں۔
سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی علمی، ادبی اور تخلیقی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور سوگواران کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
پروفیسر ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی وفات پر دُکھ اور افسوس ہے۔3نسلوں تک عوام کو علم کے نور سے منور کرنے والی علم دوست شخصیت کا انتقال ایک بڑا سانحہ ہے۔ ان کی علمی، ادبی اور تحقیقی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالی اُنکے درجات بلندکرے اور سوگواران کوصبرِ جمیل عطا فرمائے۔
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) June 24, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل جامعہ پنجاب شعبہ ابلاغیات کے سابق سربراہ، لاہور پریس کلب کے تاحیات رکن اور انتہائی شفیق صحافی استاد ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔
صحافیوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے اپنی پوری زندگی تدریس کیلئے وقف کررکھی تھی، ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرمغیث الدین شیخ جہاں بھی گئے وہاں علم کی شمع جلاتے گئے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس نے ڈاکٹر مغیث الدین شیخ کی جان لے لی