گورنر سندھ کی ہدایت پر کارروائی، کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر سندھ کے نوٹس پر کارروائی، کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار
گورنر سندھ کے نوٹس پر کارروائی، کراچی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی ہدایت پر کراچی پولیس  نے کارروائی کرتے ہوئے عیسیٰ نگری میں طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ماہا ملک نامی میٹرک کی طالبہ نے مدد کی اپیل کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ لوگ اسے ہراساں کر رہے ہیں جس پر گورنر سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے علاقے کے اراکینِ اسمبلی کو فوری طور پر بچی سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔

سوشل میڈیا پر دئیے گئے بچی کے پیغام کے مطابق کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں واقع  میکاسا اپارٹمنٹ میں رہنے والی ماہا ملک کو کچھ لوگ ہراساں کرنے میں مصروف تھے جس پر گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس کو معاملے کی تحقیقات اور کارروائی کی ہدایت کی۔

کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے ہر شہر میں عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔ ہم اس ضمن میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کریں گے۔ ماہا ملک کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

سندھ پولیس گورنر سندھ کی ہدایت پر فوری ایکشن میں آگئی اور مدعیہ ماہا ملک کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان کے نام پولیس کے مطابق انور زادہ اور یونس بونیری ہیں جو ماہا ملک اور اس کے اہلِ خانہ کو مسلسل خوفزدہ  کر رہے تھے۔ 

Related Posts