موبائلز بنانے والی کمپنی ایپل نے میک کمپیوٹرز کیلئے خود چپس تیار کرنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موبائلز بنانے والی کمپنی ایپل نے میک کمپیوٹرز کیلئے خود چپس تیار کرنے کا اعلان کردیا
موبائلز بنانے والی کمپنی ایپل نے میک کمپیوٹرز کیلئے خود چپس تیار کرنے کا اعلان کردیا

فرانسسکو: موبائل فونز بنانے والی مشہورومعروف کمپنی ایپل نے میک کمپیوٹرز کیلئے چپس خود تیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک مشترکہ پراجیکٹ کیلئے ایپل نے میک کمپیوٹرز کو خود چپس تیار کرنے کی پیشکش کی جس سے کمپیوٹر کے آلات وہی ایپس چلا سکیں گے جو آئی فون اور آئی پیڈ پر چلائی جاسکتی ہیں۔

کورونا وائرس کے موضوع پر منعقدہ ایپل ڈویلپرز کی سالانہ کانفرنس کے دوران ٹیک دیو ایپل نے آنے والے موبائل فون آئی او ایس 14 کے سافٹ وئیر کے حوالے سے اپ ڈیٹس کی ایک سیریز کے حوالے سے صارفین کو آگاہ کیا۔

گفتگو کے دوران ایپل کے ترجمان نے کہا کہ ایپل کا یہ نیا قدم انٹیل کے ساتھ دیرینہ شراکت کو ختم کردے گا اور کمپیوٹرز وہی ایپس چلا سکیں گے جو آئی فون پر دستیاب ہیں۔

ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کا کہنا تھا کہ کمپیوٹر میں بھی ایپل کے موبائل آلات کی طرح کام کرنے والا نظام عمل میں لایا جائے گا جبکہ ہم یہ اقدام رواں برس کے آخر میں اٹھانے والے ہیں۔

ٹم کک نے کہا کہ ڈویلپرز کیلئے اس عمل سے بے حد آسانی ہوگی کیونکہ وہ بیک وقت موبائل فون اور کمپیوٹر کیلئے الگ الگ ایپس بنانے کے جھنجھٹ سے نجات حاصل کرلیں گے۔ 

Related Posts