جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں91لاکھ 87 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 74ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر91 لاکھ 87 ہزار 861افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ74ہزار339) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 888 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد37لاکھ76ہزار245 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے49لاکھ 37ہزار277افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے کورونا وائرس میں اضافے کے باوجود 3 ماہ کی سخت پابندیوں کے بعد ہیئر سیلون اور سینما گھروں سمیت کاروبار پر پابندی ختم کردی۔
سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق حج کا آغاز ہونے سے چند ہفتے قبل مکہ مکرمہ کے مقدس شہر میں گزشتہ روز مساجد میں بھی دوبارہ نماز پڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: کورونا کیسز بڑھنے کے باوجود سعودی عرب میں لاک ڈاؤن ختم، کاروبار بحال