جونیئر انجینئر 2 زونز میں تعینات، افسران کا چیئرمین بلدیہ وسطی سے انصاف کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جونیئر انجینئر 2 زونز میں تعینات، افسران کا چیئرمین بلدیہ وسطی سے انصاف کا مطالبہ
جونیئر انجینئر 2 زونز میں تعینات، افسران کا چیئرمین بلدیہ وسطی سے انصاف کا مطالبہ

بلدیہ وسطی کراچی میں مبینہ طور پر  ضلعے کی سڑکیں برباد کرنے کے ماہر جونیئر انجینئر کو بیک وقت 2 زونز میں ذمہ داریاں دے دی گئی ہیں جس پر سینئر افسران نے چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف انجینئر اور میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی کی ملی بھگت سے فیصل نامی جونیئر انجینئر کو 2 زونز میں ذمہ داری دی گئی جبکہ سیاسی اثر رسوخ کے ساتھ مذکورہ جونیئر انجینئر نے روڈ کٹنگ کا غیر قانونی کام شروع کر رکھا ہے۔

جونیئر انجینئر فیصل نہ صرف اپنی جیب گرم رکھنے بلکہ اپنے اعلیٰ افسران کو بھی بھتہ پہنچا کر خوش رکھنے کا ہنر خوب جانتے ہیں، اس لیے انہیں 2 زونز سے بھرپور ناجائز آمدنی حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی سنٹرل کی روڈ کٹنگ سے حاصل ہونے والی آمدنی فیصل نامی جونیئر انجینئر ایمانداری سے اوپر پہنچاتے ہیں جس کے سبب انہیں اضافی اخراجات کی اے ٹی ایم مشین بھی قرار دیاجاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈی ایم سی سینٹرل میں ہونے والے نقد اخراجات فیصل سے وصول اور خرچ کرائے جاتے ہیں۔ تمام اخراجات اور آمدنی کو خفیہ رکھنے کا قابلِ اعتماد ذریعہ سمجھتے  ہوئے فیصل کو دو زونز میں تعیناتی دی گئی تاکہ کرپشن میں مزید اضافہ ہوسکے۔

ڈی ایم سی سنٹرل کے سینئر انجینئرز میں اس ناانصافی پر شدید بے چینی ہے۔ سینئر افسران نے وزیرِ بلدیات ناصر حسین شاہ، سیکریٹری بلدیات روشن علی شیخ اور  چیئرمین ریحان ہاشمی سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اِس معاملے کا نوٹس لیں۔

سینئر افسران نے حکومتِ وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ظلم و ناانصافی کا ازالہ کرتے ہوئے اعلیٰ افسران ڈی ایم سی وسطی، چیف انجینئر سمیت ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ 

Related Posts