بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن قائم ہو، شاہ محمود قریشی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن قائم ہو، شاہ محمود قریشی
بھارت نہیں چاہتا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن قائم ہو، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا، بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا اور وہاں بھی تخریب کار کا کردار ادا کررہا ہے، ہم تمام صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار بے پناہ دباؤ میں آگئی ہے، لداخ میں رسوائی پر سوالات اٹھ رہے ہیں،لوگ انہیں ذلیل کررہے ہیں، ان سوالات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت پاکستان کے مختلف علاقوں میں موجود سلیپرسیلز کو متحرک کرسکتا ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں، بھارت لائن آف کنٹرول میں بھی سیزفائرکی خلاف ورزیوں میں اضافہ کرسکتا ہے، ہمیں ایسے واقعات کا غور سے جائزہ لینا ہوگا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئی صورتحال پر اوآئی سے کے وزرائے خارجہ سے کل رابطہ کروں گا، بھارت کی حرکتیں نامناسب ہیں۔بھارت خطے کا امن تبا ہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔

Related Posts