بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

murtaza wahab talk to media in karachi

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان اور پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر مرتضیٰ وہاب بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے، انہوں نے آج صبح اپنا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آگیا ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کورونا کی علامات ظاہر ہونے پر میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے گھر میں ہی آئیسولیشن اختیار کرلی ہے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ انہیں کورونا وائرس کی علامات نہیں ہیں، طبیعت بہتر محسوس کررہا ہوں، انہوں نے اپنے دوستوں اور احباب سے جلد صحت یابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں ان دنوں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا ہے۔

Related Posts