کراچی:پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو بھی مندی غالب رہی اورکے ایس ای100انڈیکس مزید100.90 پوائنٹس کی کمی سے33438.95پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ 67.39فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کو18ارب 23کروڑ35لاکھ روپے کا نقصان اٹھاناپڑا۔
گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کو کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواجس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس33701پوائنٹس کی بلد سطح کو چھو گیا تاہم بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت کا دباوٗ بڑھنے سے تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی۔
جس کے سبب ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 33368پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ریکوری آنے سے مزکوہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مندی غالب رہی اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 100.90پوائنٹس کی کمی سے33438.95پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 21.85پوائنٹس کی کمی سے 14439.46پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس53.01پوائنٹس کی کمی سے24072.22پوائنٹس ہوگیا۔
گذشتہ روز 319کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے83کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ215میں کمی اور21میں استحکام رہا۔مندی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم63کھرب92ارب19کروڑ1لاکھ روپے سے گھٹ کر63کھرب73ارب95کروڑ48لاکھ روپے ہو گیا۔
جمعہ کو 10کروڑ58لاکھ98ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جو جمعرات کے مقابلے میں 51.02فیصد کم ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے پریمیر شوگرکے حصص کی قیمت23.59روپے کے اضافے سے 338.24روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت 11.05روپے کے اضافے سے 1217.33روپے ہو گئی۔